واشنگٹن، انسانی حقوق کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکننے اپنے خصوصی پیغا م میں کہا ہے کہ تمام انسان آزاد اور برابر حقوق کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں انسانی حقوق کا تحفظ امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انسانی حقوق کے محافظوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔دنیا بھر میں جابرانہ حکومتیں انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ 76 سال قبل منظور کیا گیا: انسانی حقوق ہر انسان کا بنیادی حق ہیں۔انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے اصولوں کے نفاذ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، انسانی حقوق کا تحفظ تمام اقوام کی ذمہ داری ہے۔
دنیا
انسانی حقوق کے محافظوں کی حمایت جاری رکھیں گے: انٹونی بلنکن
- by web_desk
- دسمبر 11, 2024
- 0 Comments
- 2 Views
- 20 سیکنڈز ago
Leave feedback about this