میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی اکلوتی صاحبزادی نسیم اختر انتقال کرگئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ آج آبائی گاﺅں طفیل آباد میں ادا کی جائیگی ۔نسیم اختر نے سوگواروں میں ایک صاحبزادے عظمت سلطان اختر کو چھوڑ ا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاتح لکشمی پور کے نام سے جانے اور پہچانے جانیوالے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے پاکستان کے دوسرے سپو ت تھے ۔انہوں نے 7 اگست 1958 کو لکشمی پور میں بھارتی فوج کے پیش قدمی کو روکنے کیلئے بحیثیت کمانڈر اپنے ونگ کیساتھ دشمن کی چوک کے عقب میں پہنچ کر فقط 15 گز کے فاصلے سے حملہ آو ر ہوئے ۔دشمن نے بھی جوبی کارروائی کرتے ہوئے مشین گن سے فائرنگ شروع کردی میجر طفیل چونکہ اپنی پلاٹون کی پہلی صف میں تھے اس لیے وہ گولیوں کی پہلی ہی بوچھاڑ سے زخمی ہوگئے تاہم وہ زخمی ہونے کے باوجود آگے بڑھتے رہے اور ایک دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکاورہ بنایا ، انہوں نے 8 اگست 1958 کو جام شہادت نوش کی ۔