تازہ ترین

پی ٹی آئی کا بار بار احتجاج کی کال کا بخار اتر گیا : طلال چودھری

پی ٹی آئی کا بار بار احتجاج کی کال کا بخار اتر گیا : طلال چودھری

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن و سینیٹر طلال چودھری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کا پراپیگنڈا کرنے والے اپنی بزدلی کو چھپا رہے ہیں، بشری بی بی نے کہا تھا جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ہم نہیں جائیں گے، بشری بی بی پتلی گلی سے ایسی بھاگیں کہ کسی کو پتا بھی نہ چلا، آپ کتنے بزدل ہیں کارکنوں کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگے۔ امید ہے تحریک انصاف کا بار بار احتجاج کی کال کا بخار اتر گیا ہو گا۔
گنڈاپور کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے لیکن پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے، آپ لیڈر تھے تو آگے آکر گولی کھاتے، بھاگنے والی خاصیت گیدڑوں میں ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، پی ٹی آئی لیڈروں کی تاریخ ہے یہ کئی دفع بھاگے ہیں، لیڈر اپنی بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں نکلے۔
تحریک انصاف والوں نے اسلام آباد کا امن تہہ وبالا کرنے کی کوشش کی، آپ نے ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے، آپ کے پاس آنسو گیس کے شیل اور مسلح لوگ تھے، یہ کوئی تربیت یافتہ فورس کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا، یہ لوگ افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں ساتھ لے کر آئے، ویڈیوز میں افغان شہری، آنسو گیس کے شیل چلانے والے نظر آئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image