امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ہوائی میں آگ سے تباہی کو اپنے باورچی خانے میں آگ سے تشبیہ دیکر مخالفت کا طوفان مو ل لے لیا۔بے موقع بات پر صدر کو مقامی افراد کی جانب سے واپس گھر جاﺅ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیاہے۔متاثرین نے سوال کیا کہ آخر یوکرین میں ایسا کیا ہے جس پر اربوں ڈالر نچھاور کیے جارہے ہیں اور امریکا ہی کی ریاست ہوائی کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ۔آگ سے اموات کی تعداد 114 ہوچکی ہے جبکہ ساڑھے آٹھ سو افراد لاپتا ہیں۔آگ سے ماضی کی بادشاتہت کا دارالحکومت بھی حل کر خاک ہوگیا ہے ، سابق شاہی خاندانی کی قبروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
امریکی صدر نے ہوائی کی آگ کو باورچی خانے سے ملادیا

امریکی صدر نے ہوائی کی آگ کو باورچی خانے سے ملادیا