امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کی بوسان بندرگاہ پر پہنچ گئی ، خطے میں امریکی جوہری آبدوز کی موجودگی پر شمالی کوریا پر برہم ہوگیا ۔شمالی کوریا نے پہلے شارت رینج بیلسٹک میزائل فائر کیا پھر کہا جنوبی کوریا میں امریکی جوہری آبدوز آنا ظاہر کتا ہے کہ امریکا ایٹمی جنگ کے بارے میں سوچ رہا ہے ،امریکا سال کا اختتام جوہری جنگ کے مظاہرے کیساتھ کرنا چاہتا ہے ۔امریکی آبدوز واشنگٹن میں امریکا جنوبی کوریا جوہری مشاورتی گروپ کے دوسرے اجلاس کے بعد جنوبی کوریا پہنچی ، اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اتحادیوں کیخلاف شمارلی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا ، شمالی کوریا حملے کا نتیجہ کم جونگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔شمارلی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کشیدگی بڑھا رہے ہیں
Leave feedback about this