اسلام آباد: چینی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی جنگی جہاز غیر قانونی طورپر ساؤتھ چائنا سی میں داخل ہوا جسے چینی افواج نے خبردار کرکے بھگادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے کہا کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چینی کے علاقائی پانیوں میں گھسا، جس نے مصروف آبی گزرگاہ میں امن واستحکام کو کمزور کیا۔چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فورسز ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی، قومی خود مختاری ساؤتھ چائنا سی میں امن واستحکام کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کرینگے۔دوسری جانب چینی فوج کے الزام پر امریکی بحریہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈسٹرائر کو ساؤتھ چائنا سی سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان غلط ہے۔
Leave feedback about this