واشنگٹن:امریکی سینٹ نے تاریخ کا سب سے بڑا858ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ کرتے ہوئے اس کی سمری صدر بائیڈن کو بھجوادی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ نے858ارب ڈالر کا امریکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے جو کہ صدر بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کی رقم سے 45ارب ڈالر زیادہ ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بجٹ میں فوج کے لئے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔جمعرات کو پیش کیے جانے والے اس بل کی حمایت میں 83جبکہ مخالفت میں پارلیمنٹ11ارکان نے ووٹ ڈالا۔