امریکا نے سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ کے قتل کا الزام بھارت پر لگانے کے معاملے پر کینیڈا کیساتھ کسی بھی کشیدگی کی تردید کردی ۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واضح کیاکہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات پر تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی تشویش کے باوجود امریکا اور کینیڈا کے درمیان اس معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے ۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کے ایجنٹ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین کے قتل میں ملوث ہیں ۔