واشنگٹن:امریکہ میں چھے سالہ بچے نے فائرنگ کر کے ٹیچر کو شدید زخمی کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینا کے ایک الیمنٹری سکول میں پیش آیا۔سکول کے چھے سالہ طلب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے ورالے خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طورپر نہیں کی گئی بچے کو تحویل میں لے لیاگیا ہے فائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔امریکا میں سکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور اب تک طلباء سمیت درجنوں افراد ان واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکا میں 6سالہ بچے کی کلاس روم میں فائرنگ،خاتون ٹیچر شدید زخمی ہوگئیں

لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک