امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مشترکہ بیان میں، امریکہ اور برطانیہ نے مزید کہا کہ حوثی بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکہ اور برطانیہ نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا دوسرا مرحلہ جہاز رانی پر مسلسل حملوں کے جواب میں ہے۔