الیکشن 2024، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انکے حصے سے زیادہ نشستیں ملیں، فافن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

الیکشن 2024، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انکے حصے سے زیادہ نشستیں ملیں، فافن

الیکشن 2024، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انکے حصے سے زیادہ نشستیں ملیں، فافن

الیکشن 2024، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انکے حصے سے زیادہ نشستیں ملیں، فافن

اسلام آباد:فافن نے انتخابات 2024 کے نتائج کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹورک (فافن) کی رپورٹ میں قومی اور صوبائی سطح کے رجحانات کی نشاندہی کرنے کیلئے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ووٹوں اور سیٹوں کے تقابلی پارٹی شیئر کے لحاظ سے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، اور پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زیادہ قومی اور صوبائی نشستیں حاصل کیں۔
قومی انتخابات میں تین جماعتوں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے زیادہ ووٹ لئے۔ سندھ کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں نمایاں طور پر زیادہ حصہ ملا۔ بلوچستان میں قومی سطح کی جماعتوں نے اپنے ووٹوں کا حصہ بڑھایا ہے، پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں نون لیگ اور پی ٹی آئی میں مقابلہ رہا
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزنے سندھ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اپنی گرفت مضبوط کی۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر صوبائی ٹرن آوٹ نصف فیصد سے تجاوز کرگیا، مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے انتخابات میں 448,943 ووٹ زیادہ پول ہوئے، قومی اور صوبائی انتخابات کیلئے کل، درست اور غلط ووٹوں میں فرق تھا، صوبائی انتخابات کے نتائج میں غلط ووٹوں کی تعداد مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی۔

Exit mobile version