فواد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذور ی کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرر رکھنے کا جواز ختم ہوجاتاہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طورپر منجمد کرکے دفتر کو تالا لگادیاجانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیائع کوروکا جاسکے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں فندز کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیاتو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے ۔اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات کیلئے فنڈز اور امن وامان کیلئے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہاہے
Leave feedback about this