الیکشن کمیشن کی رائے شماری پر اثرانداز ہونے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن کمیشن کی رائے شماری پر اثرانداز ہونے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے شماری کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تینوں صوبائی الیکشن کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی شخص بھی رائے شماری کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کی اگر کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا جائے تو نہ صرف اس کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے، بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم کے مقدمے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجا جائے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا سکے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پورے انتخابی عمل کی نگرانی بذات خود کر رہے ہیں، عوام بلا خوف و خطر حق رائے دہی دینے کے لیے آئیں۔

Exit mobile version