الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ہمارے نمائندے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان،سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی سے نہیں بلکہ حتمی فیصلے سے روکا ہے۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماؤں کو جاری شوکازنوٹس چیف الیکشن کمشنر نے نہیں،کسی دوسرے افسر نے جاری کیا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات کے ساتھ کیس نمٹا دیا۔عدالت نے عظمیٰ نے وضاحت کی لاہور اور سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی فیصلہ جاری نہ کرے۔

Exit mobile version