اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے امن وامان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوجی دستوں کی فراہمی سے انکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ ودفاع اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
Leave feedback about this