عمران خان نااہلی فیصلے سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا، صداقت وامانت کا بت پاش پاش ہو گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ بدعنوان طرز عمل کے ذریعے وزیر اعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ صداقت و امانت کا بُت پاش پاش ہو گیا، قانون سے لڑنے، گولیاں و ڈنڈے چلانے، فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
Leave feedback about this