الیکشن کمیشن دھمکی کیس: فواد چوہدری ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

الیکشن کمیشن دھمکی کیس: فواد چوہدری ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا

پی ڈی ایم اپنی حکومت کیلئے معاشی ایمرجنسی چاہتی ہے، فواد چوہدری

پی ڈی ایم اپنی حکومت کیلئے معاشی ایمرجنسی چاہتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی۔فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سینئر وکیل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہ وئے۔عدالت نے20ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو ر ہا کرنے کا حکم دیا۔جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیئے کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری یہ گفتگو دوبارہ نہیں کرینگے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن اور پراسیکیوشن نے فواد چوہدری کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

Exit mobile version