القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس جس میں عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس جس میں عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی

القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس جس میں عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی

القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس جس میں عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی

اسلام آباد:پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشری بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پانڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا

عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان کے ہر شعبے میں ٹیکس کی بھرمار کردی گئی مگر ایف بی آر کے ملازمین کو 1 ہزار گاڑیاں دی جارہی ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، انڈسڑی ڈیڈ ہوچکی ہے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بالکل ڈیڈ پڑی ہے، معیشت کا پہیہ جام ہے

Exit mobile version