نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے 5روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں۔انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز ، عالمی رہنماﺅں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پانچ روز دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے،