برمنگھم:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، محتاط رہیں۔یہ سوشل میڈیا پر پاکستان بمقابلہ بھارت ہے جہاں بھارت ہمارے معاشی و معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے ، سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں، غلط خبروں سے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔
اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، پاکستانی نژاد کا لقب اتنا معتبر ہونا چاہیے کہ دنیا پاکستان اور اس کے شہریوں کو عزت دے، پاکستان آرمی اور ایس آئی ایف سی وہ ادارے ہیں جو ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔پاکستان کی عزت اور وقار ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کیلئے مثبت کردار ادا کریں، میں یہاں کسی کی حمایت کے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کی بات کرنے آیا ہوں ،پاکستان ہم سب کا ہے، اسے مضبوط بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
افواج ِ پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس ملوث : گورنر سندھ

گورنر سندھ کا بھارت سے جیتنے پر قومی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان