تازہ ترین

افواجِ پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا: بیرسٹر گوہر

امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے یوم تشکر پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے اور قوم کو ان پر فخر ہے۔ گوہر علی کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیے، وقت آ گیا ہے کہ معاملات کو سنجیدگی سے سلجھایا جائے۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنما کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے، ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں، ایسے میں کسی بھی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ ہونا چاہیے، ملک اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا حل سیاسی سیز فائر میں ہے، تاکہ عوامی مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image