افغان حکومت کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان آج وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

افغان حکومت کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان آج وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے

افغان حکومت کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان آج وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے

افغان حکومت کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان آج وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے

مولانا فضل الرحمان آج افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہوں گے، مولانا دورہ ملتوی کرنا چاہتے تھے تاہم میزبان حکومت کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے بعد وہ آج کابل روانہ ہو رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان ملک میں انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول اور مصروفیات کے باعث دورہ فی الحال ملتوی کرنا چاہتے تھے تاہم میزبان حکومت کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے پیغامات موصول ہونے کے بعد وہ اتوار کی شام کابل روانہ ہو رہے ہیں۔ مصروفیات، ملاقاتوں اور رابطوں کا شیڈول میزبان حکومت نے طے کیا ہے اس لیے بظاہر وہ ان سے لاعلم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آٹھ رکنی وفد بھی کابل جا رہا ہے جو مصروفیات کے دوران ان کی معاونت کرے گا۔

Exit mobile version