اسلام آباد:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو “دیرپا اور خلوص پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔اسلام آباد میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی عوام اور افریقی ممالک کو یوم افریقہ پر دلی مبارکباد دی۔
اس سال کا موضوع “ہماری تاریخ پر نظر ثانی، ہمارے مستقبل کی تشکیل نہ صرف افریقہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔یہ موقع ہمیں ماضی کی جدوجہد سے سبق سیکھ کر ایک بہتر اور مساوات پر مبنی مستقبل کی تعمیر کا پیغام دیتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے افریقی اقوام کی ثقافتی ورثے، اتحاد اور خود انحصاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، خاص طور پر خیبر پختونخوا، افریقہ کے ساتھ مشترکہ اقدار رکھتا ہے جن میں خودمختاری، ثقافتی تنوع، اور عوامی ترقی شامل ہیں۔
Leave feedback about this