پاکستان

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات،سندھ حکومت کا پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات،سندھ حکومت کا پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبلے میں درج6مقدمات کے اندراج سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت،پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کے روبرو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج6مقدمات کے اندراج سے متعلق عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس کیخلاف مقدمات ہیں وہ کہاں ہیں؟درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے پورے ملک میں ایک ہی ایشو پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یہ مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔5مقدمات کراچی اور ایک مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image