کراچی:گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاوربار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج میں 342 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا جس پر 100 انڈیکس بڑھ کر 106617 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کچھ دیر بعد مارکیٹ میں 1084 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں پہلا سیشن 1568 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 107843 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 07 پیسے کی کمی سے 278روپے 28پیسے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز کلینڈر سال اختتام پر کمپنیوں کی ایڈجسٹمنٹس، گھبراہٹ میں فروخت اور پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیسرے سیشن کے دوران بھی تاریخ ساز مندی رہی اور ایک روزہ کاروبار میں مندی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا