اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری پاکستان Roze News
پاکستان

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

خصوصی مرکزی جج راجہ آصف محمود نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمے میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے، ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہو گا کہ درخواست گزار کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔

فیصلے میں لکھا ہوا ہے کہ ملزم کی عمر 74 برس ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، اس لیے اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے، اعظم سواتی اپنا اصل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں۔

Exit mobile version