اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہ ہونیکا انکشاف صحت Roze News
صحت

اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہ ہونیکا انکشاف

اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہ ہونیکا انکشاف

اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہ ہونیکا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہیں ہے ۔اجلاس میں پمز حکام نے بتای کہ پمز اسلام آبا د میں ایم آر آئی مشین ایل سیز نہ کھلنے کے باعث نصب نہیں ہوسکی ، فروری 2001 ءسے اب تک ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت میسر نہیں ،ڈاکٹر عائشہ عیسانی کا کہنا ہے کہ پمز کیلئے ایم آر آئی مشین کا مقناطیس منگوایا جاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 63 ہزار ڈالرز کی ایل سی نہ کھلنے پر ایم آر آئی مشین نہیں لگ سکی ایم آر آئی مشین کیلئے چلر اور جنریٹر باہر سے منگوایا جانا ہے ۔سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت کے ممبران نے وفاقی وزارت صحت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور سیکریٹر ی صحت کی مسلسل غیر حاضر ی پر بھی براہمی کا اظہار کیا۔وزیر صحت اور سیکریٹری کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

Exit mobile version