اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کررہے ہیں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی لیگل ٹیم آج وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کریگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل وکلاء فیصل چوہدری، گوہر علی خان اور خواجہ حارث عدالت میں موجود ہیں۔