اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار

اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند وں کو اسلام آباد پولیس تربیت دیگی ۔ صرف تربیت حاصل کرنے والوںکو اسلحہ لائسنس جاری کیاجائیگا۔وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائیگی ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں امید واروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائیگی ، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیاجائیگا۔

Exit mobile version