اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

sharja

اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کاروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ نمبرPA-212سے شارجہ جانے ورالے خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے53ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔دوسری کارروائی میں فیصل آباد ایئر پورٹ فلائٹ نمبرFZ372سے بحرین جانے ورالے ملزم کے ٹرالی بیگ سے1کلو 830گرام میتھ آئس برآمد کرلی۔گرفتار ملزم منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے۔

Exit mobile version