اسلام آباد ، پنجاب کے پی ،بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے بارہ افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب ، اسلام آباد ، کے پی ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ تیس جون تک جاری رہے گا۔پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ، لاہور میں شدید گرمی کے بعد شدید بارش ہوئی ، جہاں سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ اور اطراف میں ہوئی ، بارش اور طوفان سے لاہور کے 150 سے زائد فیڈرٹرپ کرگئے اور متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ گوجرانوالہ شیخو پورہ ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوئی ۔
اسلام آباد ، پنجاب اور کے پی میں بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی

اسلام آباد ، پنجاب اور کے پی میں بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی