اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں عمران خان پیشی پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیاگیا۔مقدمہ دہشتگردی سمیت دس جرائم کی مختلف دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے مقدمہ پی ٹی آئی کے پچاس کے قریب گرفتار ورکرز اور مطلوب رہنماؤں پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامر کیانی، اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی اعوان اور حسان نیازی سمیت سترہ رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا یاگیا۔جوڈیشل کمپلیکس کامین گیٹ اور شیشے توڑ ے گئے جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنیوالے ملزمان گرفتار کیے گئے پولیس کی 2 گاڑیوں، 7 موٹرسائیکلوں کو جلاگیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پستول 20 ہزار روپے، 8 پولیس ملازمین کی اینٹی رائٹ کٹ چوری کی گئی۔

Exit mobile version