تازہ ترین

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 23 نومبر سے ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈان لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔
حکومت اور پی ٹی آئی میں دو ملاقاتیں ہو چکیں، اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست رابطہ نہیں ہوگا، صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری، اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image