اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک فلسطین پر فیصلہ کریں ، خوفزدہ رہے تو امت آپ کو معاف نہیں کریگی ، فلسطین میں معصوموں کا قتل عام بند ، جنگ زدہ علاقہ میں امداد ی سامان پہنچایا جائے اور عالمی برادری فوری سیز فائر کرائے ۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایمبسی روڈ پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، نوجوان ،بزرگ ، بچے اور خواتین کی بہت بڑی تعداد غزہ میں ہونیوالے اسرائیلی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی ، اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونیوالے تاریخی مارچ میں حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔
اسلامی ممالک فلسطین پر فیصلہ کریں ، خوفزدہ رہے تو امت معاف نہیں کریگی ، سراج الحق

اسلامی ممالک فلسطین پر فیصلہ کریں ، خوفزدہ رہے تو امت معاف نہیں کریگی ، سراج الحق