کراچی: سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکا نے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ہے۔
اسلامی مالیاتی نظام کو یکساں معیار کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ای ایس جی کا پرچار کرتی رہی ہوں۔ اسلامک فنانس معاشرتی پائیداری فراہم کرتا ہے، ملکر کام کرنا اس کھیل کا عنوان ہے، بطور گورنر ہم نے مائیکرو فنانس این جی او کو مائیکرو فنانس بینک بننے کی ترغیب دی۔
بطور وزیر خزانہ کیپٹل مارکیٹ میں سکوک متعارف کرائے، سکوک نے حکومت کو سستا قرض مہیا کیا ہے، اسلامک فنانس پر ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔