دنیا

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں ، اسکولوں ، مساجد ، ایمبولینسوں سمیت قبرستان پر بھی بمباری

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں ، اسکولوں ، مساجد ، ایمبولینسوں سمیت قبرستان پر بھی بمباری

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری 29 روز بھی جاری ہے ، صیہونی فوج غزہ میں بلا تفریق بمباری کررہی ہے اور ہسپتال ،مسجد ، پناہ گزین کیمپ ایمبولینس اور حتی کہ قبرستان بھی محفوظ نہیں ۔ غزہ کے النصر چلڈرن ہسپتال پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے جس میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے اس سے قبل اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ پٹی میں القدس ہسپتال کے ارد گرد بمباری کی ، پھر چند منٹ بعد ہی الشفا ہسپتال کے گیٹ پر بم گرادیئے اسرائیل کی جانب سے الشفا ہسپتال سے نکلتی ہوئی ایمبولینسوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں شہادوں کیساتھ کئی افراد زخمی ہوگئے ۔اسرائیل نے رفح کراسنگ سے فلسطینی زخمیوں کی مصر منتقلی کے دوران ایمبولینسوں پر بھی بمباری کی ہے ۔بیت لاحیہ کے قبرستان میں 10 گورکنوںکو بھی بموں کا نشانہ بنایاگیا خان یونس میں گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوگئے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image