اسرائیلی حملہ ، حماس نے یحییٰ السنوار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اسرائیلی حملہ ، حماس نے یحییٰ السنوار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی

اسرائیلی، حماس نے یحییٰ السنوار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی

اسرائیلی، حماس نے یحییٰ السنوار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی

غزہ :اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیاتھا کہ اس نے ایک کارروائی میں حماس کے نئے سربراہ یحیی السنوار کو شہید کردیا ہے تاہم اب حماس ذرائع نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔حماس کاکہنا ہے کہ یحیی السنوار کو رفاہ میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ہے ، یحیی سنوار کی شہادت کی تصدیق اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے کی ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یحیی سنوار کو ختم کر دیا گیا ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی موت کے بعد جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، سنوار کی موت حماس کے زوال میں اہم سنگ میل ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکامسے متعلق یحیی سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی تھیں ، اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version