راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔عدالت کا تحریری حکم جاری ہونے کے بعد راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری سمیت 47 کارکنان کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی پانے والے رہنما اور کارکنان پر گل پاشی کی جبکہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔فیاض الحسن چوہان نے بھی رہائی پر عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جس پر کارکنان نے اُن کو بھرپور جواب دیا۔بعد ازں راجن پور جیل میں نظر بند کیے جانے والے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت 27 کارکنان ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتار سابق صوبائی وزیر مراد راس، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی سمیت کارکنوں کو رہا کیا گیا۔اس کے بعد اٹک جیل سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور کارکنان کو رہا کیا گیا۔
Leave feedback about this