ادارتی پسند

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت نے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیکیشن کے مطابق فارما سوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی۔حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحق ڈار کرینگے۔کمیٹی میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل،سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہونگے۔کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لیکر فیصلہ کرے گی اور اعلیٰ سطحی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کا بھی ازسر نو جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی فارما سوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40فیصد اضافے کا مطالہ کررہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image