پاکستان

اخبارات کو اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ

اخبارات کو اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کو خط لکھ کر اشتہارات کی مد میں کمپنیز کے 25 فیصد تک اخراجات کی ٹیکس ایڈجسمنٹ پر پابندی کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے کہا ہے کہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ریاست اور حکومت کے ساتھ پہلی صف میں کھڑی ہے لیکن فنانس بل میں مجوزہ ترمیم کی منظوری سے اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے ٹیکس واجبات میں اضافہ ہوگا اور اشتہارات کی مد میں ہونے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ چیئر مین پی بی اے شکیل مسعود نے کہا کہ پی بی اے اور اے پی این ایس کے ارکان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، وہ معیشت کو ڈاکیومنٹ کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن مجوزہ ترمیم سے میڈیا انڈسٹری کا بزنس مزید متاثر ہوگا۔شکیل مسعود کا مزید کہنا تھا چھوٹے اخبارات اور میڈیا چینلز کی بندش سے مزید صحافی بے روزگار ہوں گے، ایسی ترمیم سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image