پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں ۔اکتیس سالہ احمد شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی ، وہ گھنٹوں انفرادی طورپر ٹریننگ کرتے ہیں ۔اس حوالے سے احمد شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے محنت کررہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ لیگز بھی آرہی ہیں ان کے لیے خود کو تیا کررہاہوں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد شہزاد تیرہ ٹیسٹ ، 81 ونڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ونڈے 2017 میں کھیلا تھا۔