لاہور :سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نند اور بھاوج کی لڑائی ہے جس کو احتجاج بنا دیا ہے، یہ کیا بات ہے کہ میرے لیڈر کو چھوڑ دو، ان کی بہن کہتی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے الٹی میٹم دیدیا ہے۔ احتجاج اور دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں،ایک صوبے کی انتظامیہ کو دوسرے صوبے کی انتظامیہ سے نہ لڑائیں ۔ :سینئر وزیر نے کہا کہ لوگوں میں گھر کے فساد کی تیاری کیلئے 80 کروڑ بانٹا گیا ہے، بنی گالہ والے کہہ رہے ہیں چڑھ دوڑو، ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گی، آپس میں بیٹھ کر بات کر لیں کہ کونسا حصہ کس کا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ2014میں ایک شخص ڈی چوک پر حملہ آور ہوا، ترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا گیا، پوچھنا چاہتی ہوں کون سا الٹی میٹم ؟ ملک میں دوبارہ بہتری آ رہی ہے، ملک کے حالات کو نند اور بھابھی کی لڑائی کی نظر نہیں کیا جا سکتا، آج معاشی ترقی کو ایک بار پھر سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کوئی نہیں بتا رہا کہ جہاد کا مقصد کیا ہے؟ جہاد کا مقصد ہے 24 تاریخ کو پی ٹی آئی فرنچائز کس کے حصے میں جائے گی، آپ نے احتجاج کرنا ہے تو اپنے صوبے میں کریں، احتجاج والا معاملہ آپ کے گھر کا ہے، اس کو گھر میں رہنے دیں، اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں۔نواز شریف نے 2015 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا