وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چند روز قبل پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ شائع ہوئی تھی، کئی شعبوں میں ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، ہماری برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم کمزور ہے، بہت نقصانات ہیں، بجلی چوری کم کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہیں، بجلی سستی کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔