پاکستان

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف سخت فیصلے لینے پر اتفاق، دو کمیٹیاں قائم

اتحادی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف سخت فیصلے لینے پر اتفاق کیا ہے، اور اس سلسلے میں دو کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، خورشید شاہ کو سیاسی اور اعظم نذیر تارڑ کو قانونی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیس میں شامل پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، جس کے باعث اسد قیصر،عمران اسماعیل اور محمودالرشید سمیت دیگر رہنما بیرونِ ملک نہیں جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی اتحادیوں کی بیٹھک آج ہو گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دے کر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image