اب مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وزیر داخلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اب مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وزیر داخلہ

اب مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وزیر داخلہ

اب مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وزیر داخلہ

کراچی:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا ڈیفنس میگا سینٹر کے اچانک دورے کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل کے بارے میں پوچھا جس پر شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔
وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیے، انہوں نے نادرا سینٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں، کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔

Exit mobile version