آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں؟ صحت Roze News
صحت

آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں؟

آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں؟

آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں؟

نیویارک:آنکھ پھڑکنا ایک عام بات ہے اور اسے بہت سی ثقافتوں میں برے شگون سے بھی جوڑا جاتا ہے۔تاہم ہم میں سے کچھ ہی اس کے پیچھے اصل وجہ جانتے ہونگے۔ آنکھ پھڑکنا عام طور پر کئی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:آنکھ پھڑکنا خشک آنکھوں، تیز روشنی، ہوا یا فضائی آلودگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ذہنی تنا بھی اس کا ایک سبب ہو سکتا ہے۔ آپ تنا کو کم کرنے کی تکنیک جیسے ورزش، مراقبہ یا سانس لینے کی مشقیں کرکے اسے دور کرسکتے ہیں۔نیند پوری نہ ہونا بھی آنکھوں کے پھڑکنے سے جڑا ہے لہذا رات کو جلد سونے کی عادت اپنائیں۔بہت زیادہ کیفین، الکوحل یا نیکوٹین کا استعمال بھی اس حالت کی وجوہات میں سے ایک ہے۔کچھ دوائیں ایک ضمنی اثر کے طور پر آنکھ پھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں

خاص طور پر وہ دوائیں جو درد شقیقہ کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔آنکھ پھڑکنا عام طور پر عارضی ہوتا ہے اور خود ہی ختم ہوجاتا ہے لیکن کبھی شاذ و نادر صورتوں میں آنکھ پھڑکنا دماغ یا اعصابی نظام کے سنگین مسئلے کی علامت بھی ہو سکتی ہے جس پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ ایسے حالات درج ذیل ہیں1) آنکھ کا پھڑکنا معمول سے زیادہ دیر تک ہو2) آنکھ کا پھڑکنا بہت تکلیف دہ ہو3) آنکھ کے پھڑکنے کے ساتھ ساتھ آپ کو دیگر علامات بھی ہوں جیسے کہ غیر ارادی طور پر پلکوں کا بند ہوجانا

Exit mobile version