عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہو جائیں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے، عدلیہ جیتے گی کیونکہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے، عدلیہ نے دور اندیشی سے آئین کو بلند رکھا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب کا قانون حکومت اراکین کے گلے میں لٹکا ہوا ہے، کیسوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے شیخ رشید کی عدالت پیشی تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہو جائیں، شیخ رشید

آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہو جائیں، شیخ رشید