آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کی اطلاعات کھیل Roze News
کھیل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کی اطلاعات

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں۔میلبورن میں منگل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو کھلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں دوسری تبدیلی میں ان فٹ خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے آف بریک بولر ساجد خان کو کھلانے کا قوی امکان ہے۔

Exit mobile version