آزاد کشمیر میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

آزاد کشمیر میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں، ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والے چار افراد کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان میں 2 خاندان موجود تھے، اور یہ مکان محکمہ سیاحت کے ملازم محمد سعید کا بتایا جا رہا ہے۔

Exit mobile version