چوہدری انوار الحق نے وزارت عظیٰ کا حلف اُٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلف لیا۔ اس موقع پر انور الحق نے کہا کہ انہوں نے آزاد حیثیت سے اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ساتھ جب تک مخلوط حکومت ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ن لیگ کے کرنل ریٹائرڈ وقار اور پی پی کے فیصل ممتاز راٹھورنے بھی بطور وزیر اُٹھالیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چوہدری انور الحق کے پندرہ ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ۔چوہدری انوار الحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے ، انور الحق سال 2006 میں پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ دو بار اسپیکر رہ چکے ہیں ۔